Saturday , January 19 2019

مفتی اعظم الازہر نے امریکی نائب صدر سے ملاقات منسوخ کردی

قاہرہ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی جامعہ الازہر کے مفتی اعظم نے امریکی نائب صدر سے ملاقات امریکی صدر کے فیصلے کے بعد منسوخ کر دی۔مصر کی جامعہ الازہر کے مفتی اعظم شیخ احمد الطیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے اعلان کے بعد وہ احتجاجاً امریکی نائب صدر مائیک پنس سے طئے شدہ ملاقات نہیں کریں گے۔ان کا کہناہے امریکی صدر کو اپنا فیصلہ لازمی واپس لینا چاہئے، امریکی نائب صدر مائک پنس دسمبر کے وسط میں مصر اور اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT