Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / مفتی تقی عثمانی اور پروفیسر روڈنی ولسن کو اسلامی بینک کا ایوارڈ

مفتی تقی عثمانی اور پروفیسر روڈنی ولسن کو اسلامی بینک کا ایوارڈ

اسلامی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی کی اسلامی بنکنگ کے فروغ کیلیے خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں اسلامی بنکنگ اور فنانس کے 2014 کے انعام کیلیے مستحق قرار دیا ہے۔ یہ انعام اسلامی بنکنگ کے فروغ کیلیے ان کی گراں قدر تعلیمی اور پیشہ ورانہ خدمات کی بنیاد پر انہیں اگلے ماہ پیش کیا جائے گا۔مفتی تقی عثمانی کے سات

اسلامی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی کی اسلامی بنکنگ کے فروغ کیلیے خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں اسلامی بنکنگ اور فنانس کے 2014 کے انعام کیلیے مستحق قرار دیا ہے۔ یہ انعام اسلامی بنکنگ کے فروغ کیلیے ان کی گراں قدر تعلیمی اور پیشہ ورانہ خدمات کی بنیاد پر انہیں اگلے ماہ پیش کیا جائے گا۔مفتی تقی عثمانی کے ساتھ جس دوسری شخصیت کی خدمات کا اعتراف کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے وہ برطانوی پروفیسر روڈنی ولسن ہیں۔ اسلامی ترقیاتی بنک کے اعلان کے مطابق پروفیسر روڈنی ولسن مفتی تقی عثمانی کے ساتھ مشترکہ طور پر اس انعام کے مستحق ہوں گے۔

دونوں شخصیات کو یہ انعام 22 جون کو جدہ میں ہونے والے اسلامی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے 39 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر احمد محمد علی نے دونوں شخصیات کو اس حوالے سے مبارک باد دی ہے اور اسلامی بنیادوں پر فنانسنگ کے میدان میں ان کی خدمات کو سراہا ہے۔واضح رہے سالانہ انعام کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی ممتاز سکالرز اور ماہرین پر مشتمل ہے۔ یہ ماہرین اسلامی ترقیاتی بنک کی اعلی ترین ٹیم کے ارکان کے علاوہ دنیا بھر سے لیے جاتے ہیں۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر 2014 کے انعام کے لیے مفتی تقی عثمانی اور پروفیسر روڈنی ولسن کو مشترکہ طور پر حقدار قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین کی کمیٹی نے 10 اپریل کو جدہ اپنے اجلاس منعقد کیا تھا۔

کمیٹی نے مفتی تقی عثمانی کیلیے انعام کا اعلان ان کی اسلامی بنکنگ اور فنانسنگ کے لیے خدمات کے علاوہ شریعت اپیلٹ ٹربیونل کے جج کے طور پر سود کیخلاف انجام دی گئی خدمات کے بدلے کیا گیا ہے۔ واضح رہے مفتی تقی عثمانی اکاونٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز کی شریعہ سٹینڈرڈ کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔ماہرین کی کمیٹی نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر روڈنی ولسن کی اسلامی بنکنگ اور اسلامی فنانسنگ کیلئے جدید تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بھی انعام کا شریک مستحق قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT