Tuesday , January 16 2018
Home / سیاسیات / مفتی سعید حکومت کیخلاف نیشنل کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ

مفتی سعید حکومت کیخلاف نیشنل کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ کی زیرقیادت اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کے خلاف آج زبردست احتجاجی ریالی نکالی۔ احتجاجی لوگ پولیس کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے اور لاٹھیاں کھاتے ہوئے تاریخی لال چوک پہنچ گئے۔ یہ ریالی شیر کشمیر پارک سے نکالی گئی جہاں پر وادی کشمیر سے آئ

سرینگر، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ کی زیرقیادت اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کے خلاف آج زبردست احتجاجی ریالی نکالی۔ احتجاجی لوگ پولیس کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے اور لاٹھیاں کھاتے ہوئے تاریخی لال چوک پہنچ گئے۔ یہ ریالی شیر کشمیر پارک سے نکالی گئی جہاں پر وادی کشمیر سے آئے ہوئے ہزاروں حامی نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ کے انتظار میں دیکھے گئے۔ اس ریالی کا مقصد ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنا رہا، جس نے گزشتہ ہفتے 100 دن مکمل کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT