Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مفت ختنہ کیمپ

مفت ختنہ کیمپ

یلاریڈی ۔ 15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے پرملا علاقہ میں منعقدہ آروگیہ شری طبی کیمپ میں عوام کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی ۔ اس کیمپ میںڈاکٹروں نے 813 افراد کا طبی معائنہ کیا ۔ ڈاٹروں نے کینسر ‘ قلب ‘جوڑوں کا درد ‘ گائناکالوجسٹ اور عام امراض کا معائنہ کیا ۔ مختلف افراد کو HB – ECG اور خون کا معائنہ کیا گیا ۔ ڈاکٹر سمیع اللہ نے آروگیہ شری طبی کیمپ سے عوام کی غیر معمولی دلچسپی پر عوام بیداری کا ثبوت بتایا ۔ اس موقع پر سرپنچ مسٹر گنگیا ‘ ڈاکٹروں میں مسٹر سمیع اللہ کے ساتھ دس اور ڈاکٹرس ‘ ڈی سی مسٹر سنتوش ‘ ڈی ایم مسٹر راجندر ‘ ڈی ٹی سی مسٹر کمارا سوامی ‘ آروگیہ مترا مسٹر انیل اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT