Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مفت طبی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ کی ضرورت

مفت طبی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ کی ضرورت

کریم نگر میں منعقدہ پروگرام سے ضلع پریشد چیرمین ٹی اوما کا خطاب

کریم نگر 18 ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹرس اپنی پریکٹس کے ساتھ مفت طبی سہولتوں کے ساتھ پروگراموں کی طرف بھی دھیان دیں اور اس میں وسعت پیدا کریں ۔ دیہی مقامات کے رہنے والے غریبوں کے علاج اور ادویات کی مفت فراہمی کے لئے کوشش کریں ۔ ضلع پریشد چیرپرسن تلا اوما نے خواہش کی ۔ وہ ہفتہ کی شام مشہور ڈاکٹر بی این راؤ چیرمین ہیلت فاؤنڈیشن کے پہلے سالانہ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بی این راؤ ضلع کریم نگر کو خون کی کمی وجہ سے پریشان ہونے والے بچوں کی صحت یابی کے لئے اقدامات کئے اور ہیلت فاؤنڈیشن قائم کرتے ہوئے بچوں کو مفت ادویات دینے کا سلسلہ شروع کیا جو قابل ستائش ہے ۔ ضلع میں خاتون ڈاکٹرس بھی رفاہی ادارے قائم کر کے مفت طبی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ایم ایل سی ناراداس لکشمن راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت ایک نعمت ہے خوش قسمتی ہے اس نعرے کے ساتھ ڈاکٹرس کی خدمات کا کوئی مول نہیں اسے سچ ثابت کریں۔ مسٹر سردار رویندر سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریم نگر اسمارٹ سٹی کی تشکیل میں ڈاکٹرس کا کردار قابل ستائش ہے ۔ اس پروگرام میں سوڈا چیرمین جی وی راما کرشنا ‘ چپہ ڈنڈی زیڈ پی ٹی سی سائنا ‘ بی این راؤ ہیلت فاونڈیشن سکریٹری جھانسی ‘ ڈاکٹر رجنی پریادرشنی‘ وینکٹ ریڈی ‘ ڈاکٹر جی بھوم ریڈی و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT