Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / مفت فزیوتھراپی کٹس ، شوگر اور ای سی جی ٹسٹ کیمپ

مفت فزیوتھراپی کٹس ، شوگر اور ای سی جی ٹسٹ کیمپ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ایم کے وی وی جی ٹرسٹ اور ہیومانٹی فاونڈیشن کے زیر اہتمام 11 اپریل ( ہفتہ ) کو 7 بجکر 30 منٹ صبح تا 11 بجے کر 45 منٹ صبح اور 4 بجکر 30 منٹ شام تا 6 بجے شام مفت فزیوتھراپی پین ریلیف کٹس اور شوگر ، ای سی جی ، بی ایم آئی ٹسٹ کیمپ منعقد ہوگا۔ فری چیرٹیبل سنٹر میڈم انجیا ہال عمارت ، نزد وینکٹ رمنا تھیٹر ، کاچی گوڑہ روڈ پر کیمپ مقرر ہے ۔ گھٹنے کے کیاپس ، ٹخنہ کے لیے اینکلیٹس ، کلائی کے بیانڈ ، ٹینس کے کہنی کے کیاپس ، سروائیکل سافٹ کالرس ، شولڈرکٹس اور فزیوبال وغیرہ مفت سربراہ کئے جائیں گے ۔ جو معمر غریب اشخاص ، ضرورت مند مریضوں کے لیے ہوں گے اور مفت شوگر ٹسٹ ایف بی ایس ، پی ایل بی ایس ، آر اے بی ایس ، ای سی جی اور بی ایم آئی ٹسٹ کیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے لیے ہیومانٹی فاونڈیشن ڈائرکٹر ڈاکٹر کونڈا سرینواس راؤ سے 9949238492 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT