Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

محبوب نگر ۔24ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر کے نامور قانون داں محمد مسعود علی فاروقی صاحب مرحوم کی یاد میں الحمدللہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی محبوب نگر نے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا تھا ۔ نیوٹاؤن ہائی اسکول میں منعقد ہوئے کیمپ سے مرحوم کے فرزندان مرتضیٰ علی فاروقی ڈپٹی کمشنر اکسائز اور مجتبیٰ علی نادر فاروقیاسسٹنٹ انج

محبوب نگر ۔24ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر کے نامور قانون داں محمد مسعود علی فاروقی صاحب مرحوم کی یاد میں الحمدللہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی محبوب نگر نے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا تھا ۔ نیوٹاؤن ہائی اسکول میں منعقد ہوئے کیمپ سے مرحوم کے فرزندان مرتضیٰ علی فاروقی ڈپٹی کمشنر اکسائز اور مجتبیٰ علی نادر فاروقیاسسٹنٹ انجنیئر پی آر نے بحیثیت مہمان خصصی شرکت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے والد نے اپنی زندگی ملت کیلئے وقف کردیتھی ۔ مسلمان طلباء اور نوجوانوں کو اعلیٰ عصری تعلیم سے آراستہ کروانا ان کا اہم مشن تھا اور وہ ہمیشہ اسی فکر میں لگے رہتے تھے ۔ مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی کی تاحیات صدارت کرتے رہے اور ہزاروں طلبہ سوسائٹی کے تحت اداروں سے فارغ ہوکر آج سرکاری اور بیرون ملک ملازمتوں سے جڑگئے ہیں ۔ انہوں نے اس کیمپ کے انعقاد پر سوسائٹی سے اظہار تشکر کیا اور تیقن دیا کہ سوسائٹی جب بھی فلاحی کاموں کیلئے آگے آئے گی وہ اپنا دیتے رہیں گے ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ویرپا ‘ ڈاکٹر بھیم ریڈی پی ایچ او نے موصوف کی خدمات کا تذکرہ کرتیہ وئے انہیں ایک قدآور استاد قرار دیا ۔ سوسائٹی صدر محمد سلیم الدین ‘ نائب صدر محمد بشیر الدین نے بھی سوسائٹی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ‘ کیمپ سے تقریباً 400 افراد نے استفادہ کیا ۔ تشخیص کرنے والے ڈاکٹرز ڈاکٹر محمد رفیق‘ ڈاکٹر کرشنا‘ ڈاکٹر سراج ‘ ڈاکٹر منجولا ‘ ڈاکٹرمحمد شفیع ‘ ارونا جیوتی تھے ۔ جبکہ ہیلت ڈپارٹمنٹ کے ملازمین محمد مستان ‘ محمد غوث ‘ محمد امجد ‘ محمد حاجی نے ادویات کی تقسیم میں تعاون کیا ۔ نائب صدر محمد اقبال ‘عبدالواحد تاج نے کیمپ کے انتظامات کی نگرانی کی جبکہ سوسائٹی کے کارکنان سید مسعود ‘ ڈاکٹر عمران ‘ مختار پاشاہ ‘ چاند بھائی ‘ شاہنواز نے اپنی خدمات پیش کیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT