Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / مفت وائی فائی ، آبرسانی کنکشن اور گاؤ شالہ یو پی میں بی جے پی کے انتخابی وعدے

مفت وائی فائی ، آبرسانی کنکشن اور گاؤ شالہ یو پی میں بی جے پی کے انتخابی وعدے

لکھنؤ ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے بلدی انتخابات سے قبل جاری کردہ بی جے پی کے ’’نسکلب پترا‘‘ (عہد نامہ) میں کئی اہم وعدے کی ہے جن میں مختلف عام مقامات پر مفت وائی فائی ، خواتین کیلئے ’’پنک ٹائیلٹس‘‘ اور تمام گھروں کو آبرسانی کے مفت کنکشن اور گاؤ شالائیں بھی شامل ہیں ۔ چیف منسٹر آدتیہ ناتھ کے لئے یہ بلدی انتخابات پہلا بڑا انتخابی امتحان ہیں جنہوں نے اس ضمن میں آج بی جے پی ہیڈکوارٹرس پر یہ سنکلپ پترا جاری کیا ہے جو دراصل بی جے پی کا انتخابی منشور ہے ۔ تاہم اپوزیشن ایس پی نے بی جے پی کے سنکلپ پترا کو ’چال پترا‘ (عوام کو احمق بنانے کی دستاویز) قرار دیا ۔ ریاست میں 652 مجالس مقامی کے انتخابات ہورہے ہیں جن میں 16 میونسپل کارپوریشنس بھی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT