Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / مفت چاول کی سربراہی پر الیکشن کمیشن کا اعتراض

مفت چاول کی سربراہی پر الیکشن کمیشن کا اعتراض

نئی دہلی ؍ کوچی ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کیرالا کی جانب سے 20 لاکھ خاندانوں کو خط غربت کی سطح سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں، یکم ؍ اپریل سے مفت چاول سربراہ کرنے کے منصوبہ پر الیکشن کمیشن کی جانب شے انتخابی ضابطہ اخلاق کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراض کیا گیا ہے۔ کیرالا کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے ماجھی نے یہ معاملہ ایک کمیٹی کے سپرد کردیا جس کی صدارت ریاستی چیف سکریٹری پی کے موہنتی کریں گے۔ یہ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ کیا یہ اقدام مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تو نہیں ہے جو  4 مارچ سے نفاذ العمل ہوچکا ہے۔ اسی دن پانچ ریاستو ںمیں رائے دہی کے پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس فیصلہ کے تحت خط غربت کی سطح سے نیچے زندگی گذارنے والے قانون خاندانوں کو 25 کیلو چاول مفت سربراہ کیا جائے گا۔ گذشتہ ماہ ریاستی کابینہ نے اس کی منظوری دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT