Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقاتICET-2015

مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقاتICET-2015

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( راست ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( راست ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر
CEDM کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام ICET-2015 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر کی جانب سے 17-4-2015 تا 13-05-2015 درج ذیل مقامات پر مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات عثمانیہ کالج کرنول ، علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات آندھرا مسلم کالج پونور روڈگنٹور ، علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات 16GF پیتاپورم بیچ کوارٹرس ، آندھرا یونیورسٹی کیمپس وشاکھا پٹنم ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو ڈگری سال اول و دوم میں کم سے کم 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور ICET-2015 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہوں حکومت کے طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کے لیے اپنے درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو، آئی سیٹ آن لائن فارم کی زیراکس کاپی (ICET online form) ، ڈگری میمو کی کاپی اور کسی بھی شناخت کارڈ کی کاپی کے ساتھ 15-4-2015 تک داخل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT