Tuesday , December 11 2018

مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقاتTS EdCET-2018 

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف ماینارٹیز ، عثمانیہ یونیورسٹی زیر سرپرستی محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے بموجب Ed-CET-2018 میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات کے امیدواروں کے لیے حسب ذیل مراکز پر 20 اپریل تا 15 مئی مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، نظام کالج حیدرآباد ، این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ومن ، محبوب نگر اور گورنمنٹ ہائی اسکول بوائز (اردو لائبریری ) بھینسہ شامل ہیں ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو EdCET-2018 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہیں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کیلئے درخواست فارم دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائن فارم کی زیراکس کاپی کے ساتھ 18 اپریل تک مندرجہ بالا مراکز پر داخل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT