Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقاتTS POLYCET-2018

مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقاتTS POLYCET-2018

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام TS POLYCET-2018 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر کی جانب سے 2 تا 18 اپریل درج ذیل مراکز پر مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، نظام کالج کیمپس ، گن فاونڈری ، حیدرآباد ، گورنمنٹ ہائی اسکول ، ظہیر آباد، گورنمنٹ ہائی اسکول ، خلیل واڑی ، آٹو نگر ، نظام آباد ، کمیونٹی ہال اقامت خانہ بہادر خاں ، مانیم چلکہ ، نلگنڈہ ، گورنمنٹ ہائی اسکول ، نیو ٹاون ، محبوب نگر اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول (اردو میڈیم) مکرم پورم ، کریم نگر میں کوچنگ دی جائے گی ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو TS POLYCET-2018 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کے لیے اپنی درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائن فارم کی نقل کے ساتھ 31 مارچ تک مندرجہ بالا مراکز پر داخل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT