Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مفت ہیلت کیمپ کا انعقاد خوش آئند اقدام

مفت ہیلت کیمپ کا انعقاد خوش آئند اقدام

سنگاریڈی میں ضلع ایس پی بی سومتی کا خطاب

سنگاریڈی میں ضلع ایس پی بی سومتی کا خطاب

سنگاریڈی یکم مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند شاخ سنگاریڈی کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر جلال باغ سنگاریڈی میں مفت ہیلت کیمپ کا افتتاح مہمان خصوصی بی سومتی ایس پی ضلع میدک نے کیا اور اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اسلامک سوشیل سرویس سوسائٹی کی جانب سے کئے جانے والے کاموں کی ستائش کی ۔ ہیلت کیمپ سے مستحق مریض استفادہ حاصل کرتے ہیں اور اس طرح کے ہیلت کیمپس کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے ضلع ایس پی بی سومتی نے کہا کہ ضلع میدک میں خواتین اپنے مسائل کی یکسوئی اور جو بھی جرائم ہیں مہیلا پولیس اسٹیشنوں سے رجوع ہوسکتی ہیں اور اگر ضرورت محسوس کریں تو مجھ سے بھی راست رجوع ہوسکتے ہیں فوری خواتین مسائل کی یکسوئی پر پولیس توجہ مبذول کررہی ہے۔ ایم این بیگ زاہد سکریٹری شعبہ خدمت خلق تلنگانہ واڑیسہ نے کہا کہ مذہب اسلام کی تعلیمات کے دو پہلو ہیں ایک اللہ تعالی کی بندگی اور دوسری بندگان خدا کی خدمت اسی وجہ سے جماعت اسلامی اپنے قیام کے بعد سے لیکر اب تک انہیں دو پہلووں پر کام کرتی ہے ایک طرف تمام بندگان خدا کو اپنے دعوتی کاموں کے ذریعہ اللہ تبارک تعالی سے جوڑنے کا کام کرتی ہے تو دوسری طرف خدمت خلق کے ذریعہ اس طرح کے مختلف فلاح بہبود کے کام انجام دیتی ہے انہوں نے کہا کہ آج کے اس ہیلت کیمپ کا انعقاد اسی کا ایک حصہ ہے آج کے اس کارپوریٹ دور میں صرف اور صرف انسانوں کی خدمت کے جذبہ کے تحت کئے جانیو الے کام انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں انہو ںنے جماعت اسلامی شاخ سنگاریڈی اسلامک سوسیل سرویس سوسائٹی کے ذمہ داران کو مبارکباد اور عوام الناس سے بھر پور استفادہ کی خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں 42 فیصد کمسن بچے جسمانی طور پر طاقتور نہیں ہیں محکمہ صحت کو چاہئے کہ وہ غریب بستیوں میں گھوم پھر کر وٹامن ‘کیلشیم ‘ایرن ٹیبلٹس مفت سربراہ کریں سال 2015 کا مرکزی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بجٹ میں شعبہ صحت پر کوئی خاص فنڈس مختص نہیں کیاگیا جبکہ ضرورت تو اس بات کی ہیکہ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ مرکزی حکومت مبذول کرنی چاہئے انہو ںنے کہا کہ غریب عوام کی خدمت کیلئے ملک میں سماجی کارکنان کو آگے آنے کی سخت ضرورت ہے محمد ریاض الدین ناظم جماعت اسلامی ضلع میدک نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم میٹرنیٹی چلڈرس ہاسپٹل حیدرآباد کے تعاون سے ماہر ڈاکٹرس نے اپنی خدمات پیش کیں ڈاکٹر علیم ہیلت کیمپ انچارج کی قیادت میں ڈاکٹر ثناء پٹیل‘ ڈاکٹر رعنا تبسم ‘ڈاکٹر اسماء نزہت‘ ڈاکٹر حمیرہ خان‘ ڈاکٹر افتخار الدین ‘ ڈاکٹر عبدالرافع‘ ڈاکٹر حاجرہ فاطمہ ‘ڈاکٹر زیبا انجم اور ڈاکٹر حسینہ نے مریضوں کی تشخیص کرتے ہوئے دوائیں تجویز کیں۔ اس موقع پر 700 مریضوں نے استفادہ حاصل کیا ۔ اس موقع پر ایم جی انور صدر ایم پی جے ضلع میدک ‘ محمد مختیار حسین ‘سید قمر الدین ‘سید طاہر علی لکچرر‘ ایم اے کریم صدر ضلع آئیٹا‘ محمد غوث محی الدین امیر مقامی‘ محمد اطہر محی الدین شاہد ‘ایم جی اکرم ‘ صلاح الدین بابر‘محمد مظہر الدین ‘ محمد بلال و دیگر موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT