Saturday , December 15 2018

مفت DSC کوچنگ 12 اپریل داخلہ کی آخری تاریخ

-کرنول /7 اپریل ( فیاکس ) ڈپٹی ڈائرکٹر علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کرنول

-کرنول /7 اپریل ( فیاکس ) ڈپٹی ڈائرکٹر علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کرنول
RCEDM پروفیسر سید امداد علی قادری کے بموجب مذکورہ سنٹر کے زیر اہتمام DSC2015 کی مفت کوچنگ دینا طئے پایا ہے ۔ مسٹر قادری نے بتایا کہ ٹی ٹی سی یا بی ایڈ TTC/BEd کامیاب امیدوار مذکورہ کوچنگ کیلئے اہل ہیں ۔ خواہشمند امیدوار عثمانیہ کالج کے احاطہ میں واقع آر سی ای ڈی ایم کے دفتر میں درخواست داخل کریں ۔ درخواست فارم دفتر سے مفت حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ درخواست کے ساتھ ڈی ایس سی کیلئے آن لائین داخل کردہ زیراکس کاپی اور دو پاسپورٹ سائز تصاویر منسلک کریں ۔ 12 اپریل داخلے کی آخری تاریخ ہوگی ۔ جبکہ 13 اپریل سے کوچنگ کا آغاز ہوگا ۔ تعلیمی مواد مفت فارہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ کوچنگ کیلئے ماہر اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے موبائیل نمبرات 9441761178/ 9494555961 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT