Wednesday , December 19 2018

مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ وٹکنالوجی کا سالانہ اسپورٹس ڈے

حیدرآباد۔11اپریل ( راست ) اعزازی سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ظفرجاوید نے طلبہ کو مشورہ دیاکہ وہ تعلیم کے ساتھ کھیل، کودکی سرگرمیوںمیں بھی حصہ لیں۔ انہوںنے کہاکہ سوسائٹی کیجانب سے تمام انسٹی ٹیوشنس کے احاطہ میں طلبہ کو کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جس میں فٹ بال، کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال، ٹیب

حیدرآباد۔11اپریل ( راست ) اعزازی سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ظفرجاوید نے طلبہ کو مشورہ دیاکہ وہ تعلیم کے ساتھ کھیل، کودکی سرگرمیوںمیں بھی حصہ لیں۔ انہوںنے کہاکہ سوسائٹی کیجانب سے تمام انسٹی ٹیوشنس کے احاطہ میں طلبہ کو کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جس میں فٹ بال، کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، چیس، کیرم کے علاوہ دیگر کھیلوں کی سہولتیں شامل ہیں۔ ظفر جاوید آ ج مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی جانب سے غلام احمد آڈیٹوریم میں منعقد کردہ کالج کے سالانہ یوم اسپوٹس تقریب کومخاطب کررہے تھے۔ کھیل کے فروغ کیلئے اس سال کھیل کے بجٹ میں 5لاکھ سے اضافہ کرکے 10لاکھ روپے کردیاگیاہے۔ اعزازی سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ظفر جاوید، نائب صدرنشین سوسائٹی محمد ولی اللہ، خازن سوسائٹی ڈاکٹر میر اکبر علی خا ن گیمس اور اسپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ میں ایوارڈس اور کیش ایوارڈس تقسیم کئے۔ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ زبیر احمد3/4ای ای ای اسٹوڈنٹ کو دیاگیا،

فٹ بالر آف دی ایئر ایوارڈمحمدحسین 4/4ای ای ای اسٹوڈنٹ کو دیاگیا، باسکٹ بال پلیر آف دی ایئر ایوارڈ عبدالعلیم4/4سیول اسٹوڈنٹ کو دیاگیا۔ اسپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ زبیر احمد 3/4 ای ای ای اسٹوڈنٹ کو دیاگیا۔ اوور آل چمپئن شپ سال 213-14کیلئے پروڈکشن انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کو دیاگیا، رومانہ خاتون1/4آئی ٹی اسٹوڈنٹ کو ایوارڈ دیاگیا جنہوں نے یوتھ اور سینئر نیشنل ویمنس باسکٹ بال ٹیم میں نمائندگی کی تھی جو سال 2013ء میں کٹک اور بھوپال میں منعقد ہوئی تھی۔ انوراگ ہری داس4/4میکانیک کو ایوارڈ دیاگیا جنہوں نے انڈر22 ایچ سی اے ٹیم اور او یو کرکٹ ٹیم میں نمائندگی کی تھی۔ ابراہیم انصاری3/4(سی ایس ای) اسٹوڈنٹ کو ایوارڈ دیاگیا جنہوں نے آل انڈیا انٹر یونیورسٹی مقابلوں کیلئے اویو سوئمنگ ٹیم سے نمائندگی کی تھی ، سید خواجہ عمر3/4(سی ایس ای) اسٹوڈنٹ کو ایوارڈ دیاگیا جنہوںنے عثمانیہ یونیورسٹی باسکٹ بال ٹیم میں نمائندگی کی تھی۔ سید محمد علی 3/4(آئی ای) اسٹوڈنٹ کو ایوارڈ دیاگیا جنہوں نے اویو جوڈو100کے جی کے مقابلوں میں حصہ لے کر گولڈ میڈل حاصل کیاتھا۔ انہوں نے اویو جوڈوٹیم کیلئے نمائندگی کی تھی اور آل انڈیا انٹر یونیورسٹی امرتسر میں حصہ لیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT