Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / مفرور کانگریس ایم ایل اے اور اہلیہ کو 15 دنوں کی مہلت

مفرور کانگریس ایم ایل اے اور اہلیہ کو 15 دنوں کی مہلت

بہرائچ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے پیاگ پور سے کانگریس ایم ایل اے مکیش سریواستو اور ان کی اہلیہ پوجا سریواستو کے مکان کے باہر نوٹسیں چسپاں کی ہیں کیونکہ غازی آباد کی ایک سی بی آئی عدالت نے دونوں کو مفرور بتایا ہے۔ دریں اثناء پیاگ پور کے SHO سنجے دوبے نے بتایا کہ ایم ایل اے کی رہائش گاہ کے باہر نوٹسیں چسپاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے

بہرائچ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے پیاگ پور سے کانگریس ایم ایل اے مکیش سریواستو اور ان کی اہلیہ پوجا سریواستو کے مکان کے باہر نوٹسیں چسپاں کی ہیں کیونکہ غازی آباد کی ایک سی بی آئی عدالت نے دونوں کو مفرور بتایا ہے۔ دریں اثناء پیاگ پور کے SHO سنجے دوبے نے بتایا کہ ایم ایل اے کی رہائش گاہ کے باہر نوٹسیں چسپاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے نیشنل رورل ہیلتھ مشن کے تحت پوجا سریواستو کے نام پر رجسٹر شدہ کمپنیوں کی جانب سے ادویات اور دیگر سازوسامان سربراہ کئے جاتے تھے جنہیں مختلف بے قاعدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث پایا گیا۔ 2012ء میں سی بی آئی نے میاں بیوی کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازشوں کے معاملات درج کئے تھے۔ مسٹر سنجے دوبے نے کہا کہ اگر دونوں میاں بیوی کو 15 اکٹوبر تک گرفتار نہیں کیا جاسکا یا انہوں نے خودسپردگی اختیار نہیں کی تو ان کی املاک قرق کرلی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT