Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / مقابلہ انتخابات میں کرو ‘ ایوان میں نہیں : سمترا مہاجن

مقابلہ انتخابات میں کرو ‘ ایوان میں نہیں : سمترا مہاجن

نئی دہلی 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ اور سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے مابین آج لوک سبھا میں لفظی تکرار ہوئی ۔ یہ تکرار اتر پردیش میںمجالس مقامی انتخابات میں سیاسی توڑ جوڑ سے متعلق تھی جس پر اسپیکر سمترا مہاجن نے ان دونوں سے کہا کہ وہ جائیں اورریاست میںا نتخابات میں مقابلہ کریںایوان میں نہیں۔ بی جے پی کے شہراوسلی کے رکن پارلیمنٹ دادن مشرا نے ایوان میںضلع صدر اور بلاک صدر کے انتخاب میں توڑ جوڑ اور ارکان کی خرید و فروخت کا مسئلہ اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں زبردست سرگرمیاں چل رہی ہیں جبکہ انتخابات راست عوام کے ذریعہ کروائے جانے چاہئیں۔

TOPPOPULARRECENT