Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / مقابلہ تحریری و مضمون نویسی: طلباء و طالبات و خواتین و مرد اصحاب

مقابلہ تحریری و مضمون نویسی: طلباء و طالبات و خواتین و مرد اصحاب

حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر (راست) مرزا یوسف بیگ معتمد استقبالیہ نے 68 ویں یوم رحمتہ اللعلمینؐ و یوم صحابہؓ بموجب کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے یوم رحمتہ اللعلمینؐ و یوم صحابہؓ کے ضمن میں طلباء و طالبات مرد و خواتین کیلئے مختلف دینی و تعلیمی مقابلہ جات تحریری مقابلہ 18 اکٹوبر کو صبح 10 بجے دن شہر کے 18 مقامات جیسے مراکز مقابلہ : مدینہ منشن صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت روبرو بلڈ بینک، نارائن گوڑہ، انوارالعلوم ڈگری کالج ملے پلی، گورنمنٹ ہائی اسکول حیرہ خانہ قلعہ گولکنڈہ، لمرا ویلفیر سنٹر قدیم بوئن پلی، صفدریہ ہائی اسکول ہمایوں نگر مہدی پٹنم، اقراء مشن ہائی اسکول نواب صاحب کنٹہ، و ایس ایم جونیر اینڈ ڈگری کالج مغلپورہ، میسکو کالج آف فارمیسی مستعدپورہ، معظم جاہی مارکٹ گرلز ہائی اسکول ہمت پورہ، گڈ فیتھ اسکول نزد ریتو بازار فلک نما، سلطان العلوم ہائی اسکول پھول باغ، ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ، اسکالرس ہائی اسکول تالاب کٹہ، میسکو گریڈ اسکول ملک پیٹ، انجمن ہائی اسکول مشیرآباد، فیضان ہائی اسکول نیو بوئن پلی سکندرآباد، نوری ہائی اسکول شاہ پور نگر جیڈی میٹلہ، پروگریس ہائی اسکول جونیر و ڈگری کالج فلک نما۔ طلباء و طالبات کیلئے حسب ذیل عنوانات دیئے گئے ہیں۔ ہائی اسکول طلباء کیلئے ’’حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیکر اخلاق‘‘ ، جونیر کالج طلباء کیلئے ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور اس کے تقاضے‘‘ ، ڈگری کالج گروپ ’’اطاعت و اتباع رسولؐ‘‘ طالبات کیلئے ہائی اسکول ’’بی بی فاطمہ الزہرہ ؓ کی سیرت‘‘ جونیر کالج کیلئے ’’ام المؤمنین بی بی خدیجہ الکبریؓ اور ان کی خدمات اور ڈگری کالج کیلئے ’’موجودہ دور کے چیالنجس اور مسلم طالبات کی ذمہ داریاں، مقابلہ مضمون نویسی برائے خواتین و مرد اصحاب کیلئے عنوان ’’موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داری‘‘ ہیں۔ اس کے علاوہ ترغیبی انعامات کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔ معتمد مقابلہ محمد رضی الدین راشد، نائب معتمدین محمد عبدالسبحان محمد عبداللہ، محمد مظفر قادری نے کہا کہ طلباء و طالبات زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے اپنی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور تعلیمات اسلامی سے واقفیت حاصل کریں۔ دیگر تفصیلات کیلئے 24755230 یا صدر دفتر تعمیر ملت مدینہ منشن پر صبح 11 تا 5 بجے شام معلومات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT