Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مقابلہ محفل غزل کے نتائج کا اعلان

مقابلہ محفل غزل کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سیاست کے انعامی مقابلہ ’’ محفل غزل میں شرکت ‘‘ میں حضرت صفی اورنگ آبادی کے شعر ’’ خدا کو ہم نے پہچانا خدا ہے ۔ محمدؐ یہ تصدق آپ کا ہے ‘‘ کے وزن اور ردیف و قافیہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے شعراء سے صرف پانچ شعر لکھنے کی خواہش کی گئی تھی ۔ اس مقابلہ میں جناب انجنی کمار گوئل کو ان کی لکھی گئی نعت پر انعام اول مبلغ 5000 روپئے کا حقدار قرار دیا گیا ۔ تین ہزار روپئے کا دوسرا انعام حیدر جلیلی کو حاصل ہوا ۔ عالیہ گوہر نے 2000 روپئے کا تیسرا انعام حاصل کیا ۔ جب کہ اشتیاق ساحل ، جگجیون لال استھانہ سحر ، یوسف روش ، عسکر نرملی ، ڈاکٹر سلیم عابدی ، منور حسین راسخ ، سید حسین بخاری سعید ، سید محمود سلیم ، سید جنید حسینی جنید اور پروین فاطمہ فی کس ایک ہزار روپئے کے ترغیبی انعامات پانے والوں میں شامل ہیں ۔ 500 روپئے کے ترغیبی انعامات حاصل کرنے والوں میں وحید اسیر ، شعیب علی فیصل ، محمد فہیم انصاری ناشر، اشفاق الرحمن انصاری ، سید جلیس اور محمد انور احمد انور شامل ہیں ۔۔

 

محفل غزل میں شرکت
’’ جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا ‘‘۔ قافیہ : جدا ۔ کیا ۔ دوسرا ۔ وفا
مذکورہ مصرع مومن خاں مومن کا ہے ۔
مکمل شعر اس طرح ہے :
تم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
ادارہ سیاست مذکورہ شعر کے وزن اور ردیف و قافیہ کو پیش نظر رکھ کر شعراء حضرات سے صرف پانچ شعر لکھنے کی خواہش کرتا ہے جس کے اول ، دوم اور سوم ہونے کا فیصلہ ادارہ کی جانب سے مقرر کردہ پیانل کرے گا ۔ اول مقام حاصل کرنے والے شاعر کو ادارہ کی جانب سے مبلغ 5000 روپئے ، دوم مقام حاصل کرنے والے شاعر کو مبلغ 3000 روپئے اور سوم مقام حاصل کرنے والے کو مبلغ 2000 روپئے کے علاوہ مزید 20 ترغیبی انعامات دئیے جائیں گے ۔ اشعار بھیجنے کی آخری تاریخ 14 جولائی مقرر ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT