Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مقامی ادارہ جات کے علاوہ قانون ساز اسمبلی و کونسل میں مسلم نمائندگی کو بہتر بنانے کی ضرورت

مقامی ادارہ جات کے علاوہ قانون ساز اسمبلی و کونسل میں مسلم نمائندگی کو بہتر بنانے کی ضرورت

بی سی ای زمرہ سے مقابلہ کرنے کا مشورہ ، جناب عابد رسول خاں چیرمین اقلیتی کمیشن کی سروے کے بعد رائے

بی سی ای زمرہ سے مقابلہ کرنے کا مشورہ ، جناب عابد رسول خاں چیرمین اقلیتی کمیشن کی سروے کے بعد رائے

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی اقلیتی کمیشن نے اپنے اس تاثر کا اظہار کیا ہے کہ اقلیتوں کو سرکاری و سیاسی لحاظ سے کسی سطح پر بھی مناسب نمائندگی حاصل نہیں ہے جب کہ سرکاری ملازمتوں میں بھی اقلیتوں کا تناسب صرف برائے نام ہے اور اگر کوئی اقلیتی عہدیدار ہو تو اس عہدیدار کو کوئی اہم عہدے پر فائز نہیں کیا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں سیاسی سطح پر بھی اقلیتوں کو ادارہ جات مقامی و اسمبلی و کونسل وغیرہ میں بھی اقلیتی طبقات کو کوئی مناسب نمائندگی حاصل نہیں ہے جب کہ کئی مقامات ، حلقہ جات و اضلاع میں اقلیتوں کا تناسب کافی بہتر ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ صدر نشین ریاستی اقلیتی کمیشن مسٹر عابد رسول خاں نے ریاست میں اقلیتوں کے موقف سے متعلق تفصیلی اسٹیڈی کروایا جس کی روشنی میں اقلیتی کمیشن کا کہنا یہ ہے کہ ریاست میں مسلمانوں کو چار فیصد بی سی ای زمرہ کے تحت تحفظات فراہم کئے جانے کی وجہ سے مسلمان بی سی ای زمرہ کے تحت محفوظ سی سی زمرہ کی نشستوں پر بھی بلدی انتخابات میں مقابلہ کرسکتے ہیں اور کسی حد تک اپنی نمائندگی کے موقف میں اضافہ کرسکتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ریاست کے چند اضلاع شہر حیدرآباد ، چتور ، کڑپہ ، گنٹور اور اننت پور سے معمولی نمائندگی کے سوا دیگر اضلاع میں اقلیتی طبقہ کی نمائندگی صرف صفر ہے ۔

لہذا مسلم اقلیتی طبقات کی برائے نام نمائندگی کو ختم کرنے نہ صرف ادارہ جات مقامی بلکہ ریاستی اسمبلی و ریاستی قانون ساز کونسل میں مسلم نمائندگی کو بہتر و موثر بنانے کی شدید ضرورت ہے ۔ مسٹر عابد رسول خاں کی جانب سے اقلیتی موقف کے تعلق سے کروائے گئے مطالعہ کی روشنی میں ریاست کے مختلف مقامات بالخصوص ضلع عادل آباد کے سرپور اور عادل آباد میں مسلم اقلیتوں کی آبادی قابل لحاظ پائی جاتی ہے ۔ ضلع نظام آباد میں نظام آباد ٹاون کریم نگر ضلع میں کریم نگر ٹاون ، ضلع میدک میں پٹن چیرو ، رنگاریڈی ضلع میں راجندر نگر و تانڈور ، حیدرآباد نیوسٹی میں مشیر آباد ، جوبلی ہلز ، نامپلی ، حیدرآباد اولڈ سٹی میں ملک پیٹ ، یاقوت پورہ ، چارمینار ، بہادر پورہ ، چندرائن گٹہ ، کاروان ، مہاراج گنج ضلع محبوب نگر میں محبوب نگر ٹاون ضلع نلگنڈہ میں نلگنڈہ ٹاون ضلع ورنگل میں ورنگل ٹاون ضلع کھمم میں کھمم ٹاون کے علاوہ سیما آندھرا علاقہ جات میں ضلع کرنول کے کرنول ٹاون ، نندیال ، سری سیلم ، ادونی ، آلاگڈہ ، نندی کوٹکور ، ضلع اننت پور میں اننت پور ٹاون ، کدری ، ہندو پور ، گنتکل ، ضلع کڑپہ میں کڑپہ ٹاون ، رائے چوٹی ، پرودوٹور ، ضلع کرشنا میں وجئے واڑہ ٹاون ، ضلع گنٹور میں گنٹور ایسٹ ، چلکالوری پیٹ ، ضلع وشاکھا پٹنم میں وشاکھا پٹنم ٹاون مشرقی و مغربی گوداوری ٹاونس ضلع چتور میں پیلیرو ، مدن پلی ، اور ضلع نیلور میں نیلور ٹاون میں قابل لحاظ مسلم آبادی پائی جاتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT