Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / مقامی ادارہ جات کے لئے دیگر جماعتوں سے مفاہمت کا فیصلہ باقی

مقامی ادارہ جات کے لئے دیگر جماعتوں سے مفاہمت کا فیصلہ باقی

تلنگانہ پی سی سی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، مزید مشاورت ہوگی، کانگریس قائدین کا بیان
حیدرآباد /3 دسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کوآرڈینیشن کمیٹی نے ضلعی کانگریس صدور اور پارٹی کے سینئر قائدین سے مشاورت کے بعد مقامی اداروں کے کونسل انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج گاندھی بھون میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کی صدارت میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بٹی وکرامارک، قائد اپوزیشن اسمبلی کے جانا ریڈی، قائد اپوزیشن کونسل محمد علی شبیر، سابق ڈپٹی چیف منسٹر دامودھر راج نرسمہا، سابق صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا، سابق وزراء ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، سریدھر بابو اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ اجلاس میں امیدواروں کے ناموں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم کمیٹی کے ارکان نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مقامی اداروں سے منتخب ہونے والی 12 کونسل نشستوں کے لئے ضلعی کانگریس کے علاوہ دیگر جماعتوں کی عددی طاقت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں صرف کونسل انتخابات کا ہی جائزہ لیا گیا، جب کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لئے دوسرا اجلاس بہت جلد طلب کیا جائے گا، جس میں کونسل انتخابات کے تعلق سے بھی قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT