Monday , July 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مقامی قائد کو تقریر کا موقع نہ دینے پر ہلچل

مقامی قائد کو تقریر کا موقع نہ دینے پر ہلچل

کلواکرتی 15 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج کے اس پروگرام میں مقامی قائد بھوپت ریڈی کو تقریر کا موقع فراہم نہ کرنے پر انھوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ان کے حامیوں نے شہ نشین پر کچھ دیر کے لئے ہلچل پیدا کردی جنھیں منانے کے لئے کئی ایک قائدین یہاں تک کہ وزیر پنچایت راج کو بھی آگے آنا پڑا جن کی محنتوں کے سبب آج کا یہ اجلاس کامیابی حاصل کررہا تھا۔ اسی قائد کو اسٹیج پر نہ بلاکر دوسروں کو موقع فراہم کرنا یہاں کے عوام کو بہت بُرا لگا جس پر یہاں کے قائدین اور عوام نے دوران پروگرام ہلچل پیدا کردی اور کچھ دیر کے لئے افراتفری مچ گئی۔ پچھلے کچھ دنوں سے دیکھا جارہا ہے کہ ٹی آر ایس قائدین اپنی پہچان کو لے کر کافی متفکر نظر آرہے ہیں اور کہیں بھی کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں۔ ہلچل کے بعد پولیس کا سخت پہرہ دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT