Thursday , December 13 2018

مقامی چناؤ کی انتخابی مہم زوروں پر

ہر گھر کے دروازے پر کوئی نہ کوئی امیدوار

ہر گھر کے دروازے پر کوئی نہ کوئی امیدوار

یلاریڈی۔/4اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلا ریڈی کے چار ایم پی ٹی سی وارڈوں پر مختلف جماعتوں کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے۔ ایم پی ٹی سی نمبر ایک سے ٹی آر ایس امیدوار راملو اور کانگریس امیدوار سریکانت میں سخت مقابلہ ہونے کو ہے تو دو نمبر ایم پی ٹی سی وارڈ پر سہ رخی مقابلہ کانگریس امیدوار ستیش، ٹی آر ایس امیدوار ودیا ساگر اور آزاد امیدوار سرینواس کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ یہ تین امیدوار زوروں کے ساتھ رائے دہندوں کو راغب کرنے میں ہر روز مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ تین نمبر وارڈ سے ٹی آر ایس کی جیت کے امکانات ہیں۔ چار نمبر ایم پی ٹی سی وارڈ پر دو اقلیتی امیدوار کانگریس محمد سخاوت علی اور ٹی آر ایس سے محمد رفیق میں سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح زیڈ پی ٹی سی امیدوار کانگریس سائیلو، ٹی آر ایس کے سامیل میں مقابلہ سخت ہونے کو ہے۔ تمام امیدوار صبح و شام اپنے اپنے علاقوں میں رائے دہندوں کے درمیان مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ ہر محلہ کے ہر دروازے پر کوئی نہ کوئی امیدوار ضرور دستک دینے کی کوشش میں لگا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ منڈل کے اطراف علاقہ سے ایم پی ٹی سی کیلئے مقابلہ کررہے 9 ایم پی ٹی سی امیدوار بھی رائے دہندوں کے ساتھ زیادہ وقت گذارتے نظر آرہے ہیں۔ بعض امیدواروں کے اہل خانہ کو بھی انتخابی مہم چلاتے ہوئے مصروف دیکھا گیا۔ اتنا ضرور ہے کہ ہر وارڈ پر کانگریس اور ٹی آر ایس امیدواروں کے درمیان ٹکر کا مقابلہ ہونے والا ہے۔ایسے میں رائے دہندے زیادہ تر فیصلہ کرکے 11اپریل کا انتظار کررہے ہیں کہ ہمارا ووٹ کس کو ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT