Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / مقبوضہ مغربی کنارہ میں فلسطینی میڈیا دفاتر پر دھاوے

مقبوضہ مغربی کنارہ میں فلسطینی میڈیا دفاتر پر دھاوے

حماس کے ٹی وی چینلس اسرائیلی فورس کا نشانہ ، فلسطینی اتھاریٹی نے مذمت کی
حبرون (فلسطینی علاقے) ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فورسیس نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں رات دیر گئے کئی فلسطینی میڈیا دفاتر پر دھاوے کئے۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ اکسانے کے خلاف یہ بڑے پیمانے پر کی گئی کارروائی ہے۔ اسرائیلی فورس نے 8 کمپنیوں پر دھاوے ایسے وقت کئے جبکہ چند گھنٹے قبل حکومت اسرائیل نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ نئی تشکیل پانے والی فلسطینی اتحاد حکومت کے ساتھ کوئی معاملت نہیں کرے گی جس میں حماس شامل ہو۔ اس کیلئے اسلام پسند گروپ کو بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانا ہوگا۔ اسرائیلی عہدیداروں نے کہا کہ آج کئے گئے دھاوؤں میں ان کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا جو حماس ٹیلیویژن اسٹیشنس کو خدمات فراہم کرتے تھے۔ نوٹسیں چسپاں کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ یہ کمپنیاں 6 ماہ تک بند رہے گی۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے سربراہ نے فیس بک پر حماس چینل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اسرائیلی فوج نے کل رات 8 فلسطینی پروڈکشن اور میڈیا کمپنیوں پر دھاوے کئے جو الاقصیٰ اور القدس ٹی وی چینلس کو خدمات فراہم کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ان دو چینلس پر مسلسل اسرائیل کے خلاف اکسانے والے پروگرامس نشر کئے جارہے ہیں۔ یہ حقیقت بھی کسی سے مخفی نہیں ہیکہ ان دو چینلس سے متاثر ہوکر متعدد مرتبہ دہشت گردوں نے بے قصور افراد کو نشانہ بنایا۔ فلسطینی اتھاریٹی نے ان دھاوؤں کی سختی سے مذمت کی ہے۔ فلسطینی اتھاریٹی حکومت کے ترجمان یوسف المحمود نے ایک بیان میں کہا کہ غاصبانہ طاقتوں نے انتہائی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور فلسطینی شہروں میں گھس کر میڈیا دفاتر پر دھاوے کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف وزری کی ہے۔

 

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT