Thursday , December 13 2018

مقبوضہ کشمیر میں سڑک حادثہ 16 افراد ہلاک

اسلام آباد 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بردار گاڑی کے ایک گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ ہلاکت خیز حادثہ چھتہ پل علاقہ میں پیش آیا جو مظفر آباد سے دیڑھ سو کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ ایک مقامی پولیس عہدیدار محمد نواز نے توثیق کی کہ اس حا

اسلام آباد 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بردار گاڑی کے ایک گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ ہلاکت خیز حادثہ چھتہ پل علاقہ میں پیش آیا جو مظفر آباد سے دیڑھ سو کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ ایک مقامی پولیس عہدیدار محمد نواز نے توثیق کی کہ اس حادثہ میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور گاڑي بہت زیادہ رفتار کے ساتھ جا رہی تھی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا کیونکہ ڈرائیور گاڑي پر کنٹرول کھو بیٹھا تھا اور گاڑی کھائی میں گر پڑی ۔

شمالی وزیرستان میں بمباری، 30 شدت پسند ہلاک
پشاور۔5 اگست (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ منگل کے روز شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب غضب میں کارروائی کے دوران 30 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 12 جون کو آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT