Wednesday , September 19 2018
Home / پاکستان / مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا آغاز

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا آغاز

اسلام آباد 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں چین کی معاشی اور فنی مدد سے اہم ترین ہائیڈرو پاور میگا پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح انجام دیا ۔ 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا 12 سال قبل اعلان کیا گیا تھا جو مظفر آباد کے قریب واقع ہے ۔ اس کے کام میں تعطل پیدا ہوگیا تھا تاہم 2013 میںمعزول وزیر اعظم نواز شریف نے اسے دوبارہ شروع کرتے ہوئے اپنی پانچ سالہ معیاد کے اندر مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب اس کے پہلے یونٹ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے معزول وزیر اعظم کی کوششوں کی اس پراجیکٹ کے سلسلہ میں ستائش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT