Sunday , October 21 2018
Home / ہندوستان / مقبوضہ کشمیر میں ڈیم پر چین ، پاکستان سے احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں ڈیم پر چین ، پاکستان سے احتجاج

نئی دہلی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے پاکستان اور چین دونوں کیلئے احتجاجی نوٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دریائے سندھ پر پاکستانی حکومت کی جانب سے چین کی اعانت کے ساتھ ڈیموں کی تعمیر پر اپنے موقف سے واقف کرایا ہے۔ لوک سبھا میں تحریری سوال کے جواب میں مملکتی وزیر برائے امورخارجہ وی کے سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے سفارتی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں پڑوسیوں کو اپنے موقف سے واقف کرادیا ہے اور حکومت ہند کا موقف بدستور برقرار ہے۔ ہندوستان چین کے ون بیلٹ ون روڈ پراجکٹ کے بارے میں اپنے مخالفانہ موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس بارے میں ہندوستان کا موقف ہمہ رخی اور بین الاقوامی فورموںمیں واضح کیا جاچکا ہے۔

ایرانڈیا کے کھانے میں جھینگر
نئی دہلی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ایرپورٹ میں ایک مسافر نے آج ٹوئیٹر کے ذریعہ شکایت درج کرائی کہ ایرانڈیا کے لاونج میں پریمیم پاسنجرس کے سیکشن میں سربراہ کئے گئے کھانے میں جھینگر پایا گیا۔ ایرلائن نے اس معاملہ میں فوری معذرت خواہی کرلی ہے۔ پیشہ کے اعتبار سے جرنلسٹ ہریندر باویجا نے ٹوئیٹر پر اپنی کھانے کی پلیٹ پر جھینگر کی تصویر بھی پیش کی ہے۔
ایرلائن والوں نے کہا کہ ایرانڈیا کی ذیلی کمپنی ہوٹل کارپوریشن آف انڈیا اس کے لاونج میں کیٹرنگ سرویس فراہم کرتی ہے جس کی طرف سے لغزش پر انہیں افسوس ہے۔ ایرلائن نے ضروری اصلاحی اقدامات کا یقین دلایا ہے اور کہا کہ ایسی غلطی کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT