Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / مقبوضہ کشمیر کا حصول ہی بحث کا نکتہ: جتیندر سنگھ

مقبوضہ کشمیر کا حصول ہی بحث کا نکتہ: جتیندر سنگھ

نئی دہلی۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کا مننا ہے کہ جموں و کشمیر کے بارے میں بات چیت اور مذاکرات میں تبدیلی لانے کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ مسئلہ کشمیر ہے ہی نہیں اور زور دیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کو دبارہ حاصل کرلینا ہی مباحث کا اصل نکتہ ہے۔ دفتر وزیراعظم سے وابستہ مملکتی وزیر موصوف نے یہ بات گزشتہ روز یہاں جموں اینڈ کشمیر پولیس کے شہیدوں اور مقتول آرمی آفیسر لیفٹننٹ عمر فیاض کو تصویری خراج پیش کرنے کے بعد کہی۔ لیفٹننٹ فیاض کا فیس بک پیج، ان کی آرمی ٹریننگ والے ایام کے دوران کے مکتوبات کے ساتھ ساتھ مقتول کشمیری عہدیداروں محمد ایوب پنڈت، فیروز احمد ڈار اور دیگر کی تصاویر بھی اس موقع پر رکھی گئی تھیں۔ جتیندر سنگھ نے کہا کہ مستقبل کی نسلوں کے لیے ایسا کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں کہ جموں اینڈ کشمیر کے تعلق سے مذاکرات کی نوعیت کیا ہو۔ ہمیں ایجنڈا تبدیل کرنا ہوگا۔ کشمیر کا مسئلہ تو ہے ہی نہیں۔ یہ ہندوستان کا ایسا ہی حصہ ہے جیسے اترپردیش، بہار یا کوئی دیگر ریاست۔

TOPPOPULARRECENT