Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / مقبوضہ کشمیر کی 34 کمپنیوں پر تجارتی امتناع

مقبوضہ کشمیر کی 34 کمپنیوں پر تجارتی امتناع

سرینگر 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مقبوضہ کشمیر سے کام کرنے والی جملہ 34 کمپنیوں کو سرینگر ۔ مظفر آباد روڈ پر لائین آف کنٹرول پر تجارتی سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ لائین آف کنٹرول پر تجارت کے نگران کار ساگر ڈی ڈوئیفوڈ نے ایک سرکلر جموںو کشمیر میں تمام تاجروں کے نام جاری کیا ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ ان 34 کمپنیوں کے ساتھ کسی طرح کی درآمدات یا برآمدات نہ کریں ۔ ان کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ بین سرحدی تجارتی راہ داری پر کسی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے مقصد سے جموں و کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے حکام نے ان کمپنیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT