Friday , May 25 2018
Home / ہندوستان / مقبوضہ کشمیر کے 54 شہریوں کی پونچھ آمد

مقبوضہ کشمیر کے 54 شہریوں کی پونچھ آمد

جموں 13 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے زائداز 50 شہری آج سرحد پار ایک بس کے ذریعہ پونچھ پہونچے ۔ یہ بس سرویس چار ماہ تعطل کے بعد 6 نومبر کو بحال کی گئی ہے ۔ لائین آف کنٹرول پر شدید شلباری کی وجہ سے بس سرویس کو معطل کردیا گیا تھا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے تقریبا 54 افراد بس کے ذریعہ چاکن دا باغ سے ہوتے ہوئے پونچھ پہونچے ہیں۔ جموں سے یہ بس خالی گئی تھی ۔ گذشتہ ہفتے بس خدمات کی بحالی کے بعد اب تک مقبوضہ کشمیر کے صرف 20 ب اشندوں نے اس بس سے سفرکیا تھا ۔ اس بس کو پاکستان کی جانب سے لائین آف کنٹرول پر شدید شلباری کی وجہ سے 10 جولائی کو معطل کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT