Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ .سابق گورنر قریشی

مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ .سابق گورنر قریشی

پرتاپ گڑھ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق گورنر عزیز قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا نہیں بلکہ ہندستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ انہوں نے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کے بیان مقبوضہ کشمیر پاک کا حصہ ہے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انکے والد شیخ عبداللہ نے پورے کشمیر کو ہندوستان کا حصہ قرار دیا تھا۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران مسٹر قریشی نے کہا کہ کشمیر کے متعلقہ وزیر اعظم کے بیان’بندوق سے نہیں پیار محبت سے مسلہ کشمیر کا تصفیہ ہوگا’ اس بیان کی میں حمایت کرتا ہوں۔کشمیریوں کا دل بندوق سے نہیں بلکہ پیار محبت سے جیتا جا سکتا ہے ۔اسلام کا سب سے بڑا دشمن دہشت گردی ہے ۔ اسلام دہشت گردی کا مخالف ہے اور خود کشی کو حرام قرار دیا گیا ہے ۔ملک کو جب بھی خون کی ضرورت پڑی مسلمانوں نے قربانی پیش کی جس کی تاریخ شاہد ہے ۔یہ ہمارا وطن ہے ہمیں یہاں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے گائے کی حفاظت کے نام پر بے گناہوں کے قتل کو غنڈا گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مبینہ گئو رکھشک ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کو بدنام کرنے والے شر پسند عناصر پر قدغن لگانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب وہ اترا کھنڈ کے گورنر تھے تو مسلم اجلاس کا اہتمام کیا جس میں سبھی نے گئو کشی پر قدغن لگانے کا عہد لیا تھا۔سب سے پہلے انہوں نے گائے کو قومی مویشی کے طور پر اعلان کا مطالبہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT