Tuesday , October 16 2018
Home / ہندوستان / مقتول افراز الاسلام کے گھر قائدین کی بڑی تعداد میں آمد

مقتول افراز الاسلام کے گھر قائدین کی بڑی تعداد میں آمد

کولکاتا 9 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کی حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران راجستھان کے راجسمندضلع میں لوجہاد کے نام پر مارے افرازالاسلام خان کے آبائی گاؤں مالدہ ضلع کے سیدپورجاکر افراز کے اہل خانہ سے ملاقات اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرارہے ہیں۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کل ہی 46سالہ افراز کے اہل خانہ کو 3لاکھ روپے معاوضہ اور گھر کے ایک فرد کو نوکردی دینے کا اعلان کیا تھا۔ افرازکے پسماندگان میں بیوہ ،تین بیٹیاں اور والدہ ہیں۔ ترنمول کانگریس کے سینئر قائدین وریاستی وزراء فرہاد حکیم،شوبھندو ادھیکاری، تین ممبران پارلیمنٹ نے سیدپور گاؤں کا دورہ کرکے افراز کے گھر جاکر ملاقات کی۔ پانچ لاکھ روپیہ چیک دیا جس میں دو لاکھ روپے پارٹی کی طرف سے دیا گیا۔ تین لاکھ روپیہ حکومت کی طرف سے دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT