Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / مقتول عسکریت پسند طالب علم تھا: مقامی عوام

مقتول عسکریت پسند طالب علم تھا: مقامی عوام

سرینگر۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ایک دیہات میں پرتشدد سنگباری کے ساتھ احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ دیہا عوام نے الزام عائد کیا کہ جس شخص کو منگل کے دن فوج نے عسکریت پسند قرار دیکر گولی مار دی تھی، درحقیقت ایک طالب علم تھا۔ زبردست سنگباری کے ذریعہ احتجاجی مظاہرے دیہات میں شروع ہوگئے۔ 400 تا 500 لوگ جمع ہوکر الزام عائد کررہے تھے کہ ہنگنی پوٹ جنگل میں انکاؤنٹر میں مارا جانے والا شخص طالب علم تھا۔

TOPPOPULARRECENT