Thursday , December 13 2018

مقتول کمسن فلسطینی کے رشتہ داروں پر حملوں کا الزام

اشنگٹن 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کمسن مقتول فلسطینی کے ارکان خاندان کو چُن چُن کر ہلاک کررہا ہے۔ اِس کمسن لڑکے کو اِس کے دو رشتہ داروں نے اغواء کرکے قتل کردیا تھا۔ دونوں امریکی شہری ہیں۔ اِس واقعہ کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلیوں میں مشرقی یروشلم میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ 2 جولائی کو 16 سالہ م

اشنگٹن 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کمسن مقتول فلسطینی کے ارکان خاندان کو چُن چُن کر ہلاک کررہا ہے۔ اِس کمسن لڑکے کو اِس کے دو رشتہ داروں نے اغواء کرکے قتل کردیا تھا۔ دونوں امریکی شہری ہیں۔ اِس واقعہ کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلیوں میں مشرقی یروشلم میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ 2 جولائی کو 16 سالہ محمد ابو قادر کو مشرقی یروشلم سے اغواء کرلیا گیا تھا۔ بعدازاں اُس کی نعش دستیاب ہوئی تھی۔ اور انکشاف ہوا تھا کہ اُسے زندہ جلادیا گیا تھا۔ اسرائیلی پولیس نے 6 افراد کو جو مبینہ طور پر یہودی انتہا پسند تھے اور قتل کا اُن پر شبہ کیا جارہا تھا، 17 جولائی کو گرفتار کرلیا تھا۔ جن میں سے 3 پر فرد جرم عائد کی گئی اور باقی کو رہا کردیا گیا۔ فلسطینی کمسن لڑکے کی ہلاکت کے ردعمل میں فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کی وجہ سے برسر اقتدار حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا آغاز بھی ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT