Friday , November 17 2017
Home / Top Stories / مقدس فریضہ عمرہ کی ادائی کا ویڈیو دلیپ کمار نے شیئر کیا۔ نٹیزن نے بہترصحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

مقدس فریضہ عمرہ کی ادائی کا ویڈیو دلیپ کمار نے شیئر کیا۔ نٹیزن نے بہترصحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

ممبئی: افسانوی اداکار دلیپ نے چند سالوں قبل کا ایک ویڈیو جس میں وہ عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ماوتھ شٹ ڈاٹ کام کے بانی اور سی ای او فیصل فاروقی جو دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاونٹ کی دیکھ بھال کرتے ہیں نے سال2013 مدینہ منورہ میں دلیپ کمار کی موجودگی کا ایک ویڈیو اور تصوئیریں ٹوئٹ کی۔

اس ویڈیو میں دلیپ کمار مسجد نبوی میں ان کی دیکھ بھال کرنے والے ایک شخص کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نٹیزن ان کی بہتر صحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

فیصل فاروقی نے لکھا کہ’ صاحب نے آپ کے ٹوئٹس پڑھ کر مسرت سے روپڑے ‘ ان کی طبعیت اب کافی بہتر ہے‘‘۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پرفاروقی دلیپ کمار کی صحت کے متعلق روز معلومات بھی فراہم کرتے ہیں

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT