Thursday , December 13 2018

مقدس مقامات کیلئے نئی فورس بنائی جائے : مقتدیٰ الصدر

بغداد، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے طاقتور شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے مطالبہ کیا ہے کہ عراق میں موجود مذہبی مقامات کیلئے نئی فورس بنائی جائے۔ مقتدیٰ الصدر ماضی میں ’مہدی آرمی‘ نامی طاقتور ملیشیا کی سربراہی کرتے رہے ہیں۔ اپنے تحریری بیان میں انھوں نے کہا کہ وہ حکومتی تعاون کے ساتھ ’’امن فورس بنانے کو تیار ہیں تاکہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کی جا سکے‘‘۔ موصل کا کنٹرول سنی شدت پسندوں کے ہاتھوں میں جانے کے بعد وزیراعظم نوری المالکی نے شہریوں کو شدت پسندوں کے خلاف مسلح کرنے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT