Wednesday , May 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مقدمات درج کرنے حکومت کو صدر پی سی سی کا چیلنج

مقدمات درج کرنے حکومت کو صدر پی سی سی کا چیلنج

حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے مقدمات درج کرنے کے اشارے دیتے ہوئے ڈرانے دھمکانے کے بجائے ہمت ہے تو مقدمات درج کرنے کا ٹی آر ایس حکومت کو چیلنج کیا۔ پرجا چیتنیہ بس یاترا کی سرپور کاغذ نگر میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد علی شبیر، ملوبٹی وکرامارک، جیون ریڈی، وی ہنمنت راؤ، سبیتا اندرا ریڈی، مہیشور ریڈی کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے۔ اتم کمار ریڈی نے کہاکہ وہ بس یاترا کے ذریعہ حکومت کی ناکامیوں، بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کو آشکار کررہے ہیں جس پر چیف منسٹر تلنگانہ میڈیا میں انھیں ڈرانے دھمکانے کے لئے اسکامس میں پھنسانے اور مقدمات درج کرنے کے اشارے دیتے ہوئے انھیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں سے وہ ہرگز حوفزدہ نہیں ہیں۔ انڈین ایرفورس میں فائٹر پائیلٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے چین اور پاکستان سے متصل ہندوستانی سرحدوں کی حفاظت کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT