Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / مقدمہ سے عدم دستبرداری پر ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

مقدمہ سے عدم دستبرداری پر ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ اور ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 32 سالہ سنیتا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ سنیتا بنجارہ ہلز علاقہ کے ساکن نائیک کی بیوی تھی ۔ اس نے اپنی ساس تارہ اور نند لکشمی پر ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا تھا اور وہ جاری تھا ۔ تاہم گذشتہ چند روز سے اس خاتون کو مقدمہ واپس لینے کیلئے ساس اور نند دونوں ہراساں کر رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق اس خاتون کو دھمکیاں بھی دی جارہی تھی اور تنگ کیا جارہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT