Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / مقدونیہ میں طوفان ‘ کم ازکم 15ہلاک

مقدونیہ میں طوفان ‘ کم ازکم 15ہلاک

اسکوپ جے۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) خوفناک طوفانوں اور اُن کے ساتھ طاقتور آندھی اور موسلادھار بارش کے نتیجہ میں مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ جے میں راتوں رات کم از کم 11افراد ہلاک ہوگئے ۔ آج دن کے 11بجے پتہ چلا کہ طوفان کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ مزید مہلوکین کی نعشوں کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کی ترجمان لیزا بینڈویسکا نے کہا ک 6 افراد لاپتہ ہیں جب کہ ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب 100 افراد زخمی ہیں جن میں بیشتر بچے ہیں ۔اسکوپ جے کے میئر کوس ٹراجانسکی نے کہا کہ یہ ایک آفات سماوی ہے جس کا قبل ازیں کبھی تجربہ نہیںہوا تھا ۔ بارش کا آغاز کل رات 9بجے ہوا جو آج 12بجے دن بند ہوگئیں ۔ طوفان آدھی رات کے وقت عروج پر تھا ۔ ناخوشگوار موسمی حالات میں 70کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی اچانک آنے والے سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات شامل ہیں ۔ دارالحکومت کے مضافاتی دیہات بدترین متاثر ہیں ۔ بعص متاثرہ علاقوں میں پانی دیڑھ میٹر بلند ہے ۔مقدونیہ کی پولیس اور فوج زندہ بچ جانے والوں اور مہلوکین کی نعشیں تلاش کررہی ہیں ۔ ماہرین موسمیات کے بموجب 800سے زیادہ بجلی گرنے کے واقعات طوفان کے ابتدائی دو گھنٹوں میں پیش آئے ۔ طوفان پانچ گھنٹے جاری رہا ۔ مقدونیہ کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پورے ماہ اگست کے دوران 93لیٹر فی مربع میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بلدی عہدیداروں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سڑکوں پر نہ آئیں ۔ خاص طور پر گاڑیاں چلانے سے گریز کریں۔

TOPPOPULARRECENT