Tuesday , May 22 2018
Home / شہر کی خبریں / مقررہ وقت پر امتحانات کو یقینی بنانے کی ہدایت : کڈیم سری ہری

مقررہ وقت پر امتحانات کو یقینی بنانے کی ہدایت : کڈیم سری ہری

محکمہ تعلیمات کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس، ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 فبروری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے مقررہ وقت پر تمام امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا۔ آج سکریٹریٹ میں ڈپٹی چیف منسٹر نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے دسویں، انٹرمیڈیٹ اور ڈگری امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بغیر کسی تاخیر کے مقررہ وقت پر شفاف طریقہ سے امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ہائی اسکولس، ضلع پریشد اسکولس، کستوربا گاندھی گرلز اسکولس، ماڈل اسکولس، ریزیڈنشیل اسکولس میں مناسب فرنیچر دستیاب ہونے کا جائزہ لینے کے بعد زیادہ تر ان اسکولس میں ہی امتحانی مراکز قائم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ واضح رہیکہ کے جی تا پی جی تعلیمی اداروں کی جانب سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جونیر و ڈگری کالجس کی فیس ریمبرسمنٹ کی فوری عدم اجرائی پر امتحانات کا بائیکاٹ کرنے کا حکومت کو انتباہ دیا تھا جس کے پیش نظر و ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری جوکہ وزیرتعلیم بھی ہیں، نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے امتحانات کی تیاریوں پر غوروخوض کیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے امتحانات کے انعقاد اور پرچوں کی جانچ بھی سرکاری و اقلیتی تعلیمی اداروں میں انجام دینے کے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ نگران کار کیلئے زیادہ تر سرکاری ٹیچرس کی خدمات سے استفادہ کرنے کی ہدایت دی۔ طلبہ کو بغیر کسی دشواریوں کے امتحانی شیڈول جاری کرنے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT