Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مقررہ وقت پر ریونیو ریکارڈ کی تنقیح مکمل کی جائے

مقررہ وقت پر ریونیو ریکارڈ کی تنقیح مکمل کی جائے

تنقیح رپورٹ میں شکایت ہو تو عہدیدارن پر سخت کارروائی۔ ضلع کلکٹر
یلاریڈی۔ /25اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقررہ وقت میں ہی ریونیو ریکارڈ کے معائنہ کا کام مکمل کیا جائے۔ رپورٹ تیار ہونے کے بعد اگر کسانو ں سے شکایات وصول ہوں تو معلقہ عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بات ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے کہی۔ انہوں نے منڈل گندھاری کے علاقہ گنڈویٹ کا دورہ کرتے ہوئے ریونیو ریکارڈمعائنہ کی رپورٹ کا معائنہ کیا اور عہدیداروں سے تفصیلات دریافت کی۔ ریونیو عہدیداروں کو مکمل دلچسپی کے ساتھ ریکارڈ کا معائنہ کرنے کا مشورہ دیا۔ ضلع میں 473 ریونیو مواضعات کے 115860 سروے نمبرس ہیں جس میں اب تک 204 مواضعات61000 سروے نمبرات پر معائنہ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور 120 مواضعات میں صد فیصد معائنہ مکمل ہوا ہے۔ تمام مواضعات میں 80 فیصد سروے نمبرات درست پائے گئے اور صرف 20 فیصد سروے نمبرات میں چھوٹے چھوٹے مسائل پائے گئے۔ مواضعات میں اعلان کروایا جارہا ہے کہ تنقیح پر ضلع کلکٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ جو کسان مقام پر نہیں ہیں یہ اعلان کیسے سن سکتا ہے۔ اس لئے رشتہ داروں کے ذریعہ اطلاع دیتے ہوئے تفصیلات منگواکر ریکارڈ درست کیا جائے جس کیلئے سرپنچ ، وارڈ ارکان، سنگل ونڈو چیرمین، ڈائرکٹر س ، کسان کمیٹی ، ارکان ، ڈاکرا گروپ ، خواتین تمام سے تعاون حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ بعد ازاں ضلع پریشد ہائی اسکول کا رُخ کرتے ہوئے اسکول کے مسائل دریافت کئے۔ طلباء کی تعداد گزشتہ سال دسویں کے نتائج معلوم کئے۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی مسٹر تانا جی راؤ، ضلع محکمہ زراعت آفیسر ناگیندر یا، تحصیلدار مسٹر ایس وی لکشمن، ایم پی ڈی او مسٹر سایا گور اور دوسرے موجود تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT