Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / مقروض شخص کی خودکشی

مقروض شخص کی خودکشی

حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) قرض کے بوجھ سے پریشان ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ نارائن گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ چیتنیہ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بی پی آر کالونی منی کونڈہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے 25 ڈسمبر کے دن انتہائی اقدام کرتے ہیوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات حیدرگوڑہ کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

کمسن لڑکے کی واٹر سمپ میں گرنے پر موت
حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکا مشتبہ طور پر پانی کے سمپ میں گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 2 سالہ شیوا جو بھرت نگر صنعت نگر علاقہ کے ساکن منوج کا بیٹا تھا ۔ کل اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ پانی کے سمپ میں مشتبہ طور پر گرکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ صنعت نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT