Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / مقروض شخص کی خود کشی

مقروض شخص کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : قرض سے پریشان ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ تاہم اس نے خود کشی سے قبل اپنی بیوی سے بھی خود کشی کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور دونوں کی اجتماعی خود کشی کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ تاہم بیوی کے انکار کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ یہ واقعہ ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 42 سالہ پربھاکر نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پربھاکر کرماگوڑہ علاقہ کا ساکن اور پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اس کی بیوی کا نام جوتی بتایا گیا ہے اس نے ڈی سی ایم فینانس پر حاصل کیا تھا اور اقساط کی عدم ادائیگی سے پریشان تھا ۔ اور اس نے اپنی پریشانی بیوی کو سنائی تھی اور بیوی سے کہا تھا کہ خود کشی کرلیں ۔ تاہم بیوی نے انکار کردیا تھا ۔ پولیس کے مطابق رات دیر گئے اس شخص نے خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔۔

TOPPOPULARRECENT