Friday , October 19 2018
Home / جرائم و حادثات / مقروض نو بیاہتا دولہے کی خودکشی

مقروض نو بیاہتا دولہے کی خودکشی

حیدرآباد۔/12اکٹوبر، ( سیاست نیوز) قرض کے بوجھ سے پریشان ایک نوبیاہتا دولہے نے خودکشی کرلیا۔ میڈ پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 25سالہ بھرت ساگر نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پیشہ سے خانگی الیکٹریشن بھرت کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی جو بیوی کے ہمراہ میڈ پلی علاقہ میں رہتا تھا۔ اس شخص نے قرض حاصل کیا تھا جس کی ادائیگی میں مالی پریشانیاں رکاوٹ بن رہی تھیں اور مشکلات پیش آرہی تھیں جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT