Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مقروض کسان کی خودکشی

مقروض کسان کی خودکشی

پرگی۔ 26 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قرض کے بوجھ سے تنگ آکر ایک کسان خودکشی کرلینے کا واقعہ ضلع رنگاریڈی کلکچرلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کلکچرلہ کے بموجب کلکچرلہ منڈل پوٹاپیڈ گاؤں کا رہنے والا 35 سالہ کسان وینکٹیا زراعت کے لئے بینک سے 2 لاکھ روپئے قرض لیا تھا۔ فصل خراب ہونے سے قرض کی ادائیگی کی صورت نظر نہ آنے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنے کھیت کے پاس درخت سے پھانسی لے کر فوت ہوگیا۔ پولیس کلکچرلہ کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔
برقی شاک سے نوجوان ہلاک
آرمور۔ 26 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور ڈیویژن کے بالکنڈہ منڈل سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ سرینواس برقی کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب بالکنڈہ سب انسپکٹر سوامی گوڑہ کے مطابق جی سرینواس بالکنڈہ منڈل کے چٹاپور برقی سب اسٹیشن میں کنٹراکٹ آپریٹر کی حیثیت سے کام کیا کرتا تھا اور اس کے علاوہ وہ ذاتی طور پر ڈش چلایا کرتا تھا۔ اس طرح مقامی عوام کی شکایت پر ٹی وی صحیح طور پر آنے کی وجہ ڈش کیبل وائروں کو درست کررہا تھا۔ درستگی کے دوران قریب میں موجود برقی تاروں سے ٹکرانے کی وجہ وہ شاک لگ کر گر پڑا اور موقع واردات پر ہی فوت ہوگیا۔ اس طرح متوفی کی ماں کی درخواست پر کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے نعش کو بالکنڈہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT