Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / مقروض کی بدسلوکی پر قرض دار خاتون کی خودکشی

مقروض کی بدسلوکی پر قرض دار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) مقروض کو بدسلوکی سے دلبرداشتہ ایک قرض دار خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ میڑپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ خاتون للیتا نے خودکشی کرلی ۔ میڑپلی پولیس ذرائع کے مطابق للیتا پیرزادی گوڑہ علاقہ کے ساکن روی چندرن کی بیوی تھی جو پیشہ سے ایونت آرگنائزر بتائی گئی ہے ۔ گذشتہ چند روز قبل اس خاتون کی پہچان کلیان ریڈی نامی شخص سے ہوئی تھی ۔ جس نے خاتون سے 45 ہزار روپئے قرض حاصل کیا تھا ۔ تاہم قرض کی ادائیگی میں وہ ٹال مٹول کر رہا تھا 4 نومبر خاتون للیتا نے مقروض کلیان ریڈی سے سخت انداز میں بات کی جس پر برہم مقروض نے خاتون سے بدسلوکی کی اور کردار کشی کرتے ہوئے اسے برا بہلا کیا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے اس وقت زہریلی شئے کا استعمال کرلیا تھا جو علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT