Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / ملائشیائی یرغمال کے قتل کی نجیب رزاق نے مذمت کی

ملائشیائی یرغمال کے قتل کی نجیب رزاق نے مذمت کی

کوالالمپور 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق نے بتایا کہ ایک ملائیشیائی شہری جسے اسلامی شورش پسندوں نے فلپائن میں عرصہ دراز سے قیدی بنا رکھا تھا، اُسے بالآخر قتل کردیا گیا جس کی اُنھوں نے (رزاق) سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایک وحشیانہ حرکت سے تعبیر کیا۔
جنوبی ہند سے مسروقہ قدیم مجسمہ امریکہ میں برآمد
نیویارک 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈیانا میں واقع ایک میوزیم نے حکام کے روبرو 1000 سال قدیم کانسہ کے مجسمہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جس کا جنوبی ہند کے ایک مندر سے سرقہ کیا گیا تھا اور بعدازاں بدنام انڈین آرٹ ڈیلر سبھاش کپور کے ذریعہ امریکہ اسمگل کردیا گیا تھا۔ ڈیوڈ آسلے میوزیم آف آرٹ جو بال اسٹیٹ یونیورسٹی میں واقع ہے، نے لارڈ شیوا اور پاروتی کے کانسہ کے مجسموں کو امریکی امیگریشن و کسٹم انفورسمنٹ (ICE) ہوم لینڈ سکیوریٹی انوسٹی گیشن (HSI) کے حوالے کردیا تھا۔ جنوبی ہند کے ایک مندر سے سرقہ کئے گئے اس مجسمہ کو غیر قانونی طور پر امریکہ منتقل کیا گیا جس کا تعلق ہندوستان کی قدیم چولا دور حکومت (860-1279) سے تھا ۔

TOPPOPULARRECENT