Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ملائشیا میں اٹارنی جنرل برطرف نائب وزیراعظم بھی تبدیل

ملائشیا میں اٹارنی جنرل برطرف نائب وزیراعظم بھی تبدیل

کوالالمپور ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق جنہیں سرکاری خزانے سے 700 ملین ڈالرس کے غبن کے الزامات کا سامنا ہے، نے آج اس معاملہ کی تحقیقات کرنے والے اٹارنی جنرل کو برطرف کرتے ہوئے اپنے نائب وزیراعظم کو بھی تبدیل کردیا۔ یاد رہے کہ اس اسکینڈل کی وجہ سے نجیب رزاق کا اقتدار خطرہ میں پڑ سکتا ہے۔ محی الدین یٰسین کو نائب وزیراعظم اور وزیرتعلیم کے عہدہ سے برخاست کردیا گیا ہے اور ان کے مقام پر وزیرداخلہ ڈاکٹر احمد زاہد حامدی کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ نجیب رزاق پر الزام ہیکہ انہوں نے سرکاری خزانہ سے کروڑہا ڈالرس اپنے شخصی اکاونٹ میں منتقل کردیئے۔ اٹارنی جنرل عبدالغنی کو بھی برطرف کردیا گیا ہے جبکہ اپنا دفاع کرتے ہوئے نجیب رزاق نے کہا کہ قلمدانوں میں ردوبدل 14 ویں انتخابات سے قبل وزارتوں کو مستحکم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT