Saturday , October 20 2018
Home / دنیا / ملائشیا میں اپوزیشن کا منشور جاری ٹیکسیس کے خاتمہ کا وعدہ

ملائشیا میں اپوزیشن کا منشور جاری ٹیکسیس کے خاتمہ کا وعدہ

شاہ عالم (ملائشیا) ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا میں اپوزیشن اتحادنے ایک انتہائی غیرمقبول گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو برخاست کروانے کا عزم کر رکھا ہے اور دوسری طرف یہ اعلان بھی کیا ہیکہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں وہ وزیراعظم کے کروڑہا ڈالرس کے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے کی تحقیقات کروائیں گے۔ ’’دی ہوپ‘‘ الائنس جس کی قیادت سابق وزیراعظم مہاتر محمد کرتے ہیں، نے یہ وعدہ بھی کیا ہیکہ اقتدار ملنے پر وہ وزیراعظم کے اختیارات میں قابل لحاظ کٹوتی بھی کریں گے جبکہ ایندھن کی سبسیڈی کو بحال کرکے مختلف ٹیکسیس کو ختم کردیں گے۔
یاد رہیکہ ملائشیا میں آئندہ عام انتخابات اصولاً ماہ اگست تک ہونے چاہئے تاہم یہ توقع کی جارہی ہیکہ انتخابات کا انعقاد جاریہ سال کے دوسرے سہ ماہی میں ہوگا۔ مہاترمحمد نے کل اپوزیشن اتحاد کے منشور کا اعلان کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اب ’’حکومت بنانے کی منتظر‘‘ سمجھا جارہا ہے جبکہ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہیکہ انتخابات میں اپوزیشن کی سخت آزمائش ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT