Saturday , January 19 2019

ملائشیا میں دولت اسلامیہ کے جنگجو گرفتار

کوالالمپور ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کی پولیس نے دولت اسلامیہ کے 20 مبینہ جنگجوؤں بشمول صف اول کے جنگجو برائے انڈونیشیاء کو ایک دھاوے کے دوران گرفتار کرلیا۔ یہ جنگجو مبینہ طور پر جنوبی فلپائن میں جنگ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ مسلم اکثریتی ملک ملائشیا میں دولت اسلامیہ کے جنگوؤں کی گرفتاری کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ قبل ازیں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے ارادہ سے جانے والے جہادیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT